مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13655
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نُبَيْحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ انْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي فَأَتَيْتُهُ كَأَنِّي شَرَارَةٌ قَالَ عَبْد اللَّهِ قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ لِي عَبْدُ الرَّزَّاقِ اكْتُبْ عَنِّي وَلَوْ حَدِيثًا وَاحِدًا مِنْ غَيْرِ كِتَابٍ فَقُلْتُ لَا وَلَا حَرْفًا قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ وَكِيعٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي وَذَكَرَ عَبْدَ الرَّزَّاقِ فَقَالَ يُشْبِهُ رِجَالَ أَهْلِ الْعِرَاقِ حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ قَالَ وَسَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ وَمَا كَانَ فِي قَرْيَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بِئْرٌ فَكُنَّا نَذْهَبُ نُبَكِّرُ عَلَى مِيلَيْنِ نَتَوَضَّأُ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْمَاءَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ میں اپنے والد کے قرض کے سلسلے میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت میں آگ کا شعلہ بنا ہوا تھا۔ یحییٰ بن معین کہتے ہیں کہ مجھ سے عبدالرزاق نے فرمایا کہ میرے حوالے سے ایک ایک حدیث بھی ہو تو وہ لکھ لیا کرو خواہ کتاب میں نہ بھی ہو میں نے عرض کیا نہیں ایک حروف بھی نہیں۔ اور فرمایا میں نے سفیان بن وکیع سے سنا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا کہ عبدالرزاق اہل عراق میں بہترین آدمی تھے۔ امام احمد فرماتے ہیں کہ عبدالرزاق کی بستی میں کنواں نہیں تھا ہم صبح سویرے دو میل دور جا کر وضو کرتے اور وہاں سے پانی بھر کر لاتے تھے۔
Top