حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ جب میرے والد صاحب شہید ہوئے تو میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا لوگوں نے مجھے منع کردیا لیکن نبی ﷺ نے منع نہیں کیا میری پھوپھی فاطمہ بنت عمرو رونے لگی نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم آہ و بکاہ نہ کرو فرشتے اس پر اپنے پروں سے مسلسل سائے کئے رہے یہاں تک کہ تم نے اسے ہٹا لیا۔