مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13887
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يُوشِكُ أَهْلُ الْعِرَاقِ أَنْ لَا يُجْبَى إِلَيْهِمْ قَفِيزٌ وَلَا دِرْهَمٌ قُلْنَا مِنْ أَيْنَ ذَاكَ قَالَ مِنْ قِبَلِ الْعَجْمِ يُمْنَعُونَ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ يُوشِكُ أَهْلُ الشَّامِ أَنْ لَا يُجْبَى إِلَيْهِمْ دِينَارٌ وَلَا مُدٌّ قُلْنَا مِنْ أَيْنَ ذَاكَ مِنْ قِبَلِ الرُّومِ يُمْنَعُونَ ذَاكَ قَالَ ثُمَّ أَمْسَكَ هُنَيْهَةً ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي خَلِيفَةٌ يَحْثُو الْمَالَ حَثْوًا لَا يَعُدُّهُ عَدًّا قَالَ الْجُرَيْرِيُ فَقُلْتُ لِأَبِي نَضْرَةَ وَأَبِي الْعَلَاءِ أَتَرَيَانِهِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَقَالَا لَا
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابونضرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت جابر ؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ فرمانے لگے کہ عنقریب ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں اہل عراق کے پاس کوئی قفیذ اور درہم باہر سے نہیں آسکے گا ہم نے پوچھا کہ ایسا کیسے ہوگا انہوں نے فرمایا یہ عجم کی طرف سے ہوگا وہ لوگ ان چیزوں کو روک لیں گے پھر فرمایا کہ اہل شام پر بھی پھر ایسا وقت آئے گا کہ ان کے یہاں بھی کوئی دینار اور مد باہر سے نہیں آسکے گا ہم نے پوچھا کہ یہ کن کی طرف سے ہوگا فرمایا کہ رومیوں کی طرف سے ہوگا وہ لوگ چیزوں کو روک لیں گے پھر کچھ دیر وقفے کے بعد گویا ہوئے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت کے آخر میں ایک ایسا خلیفہ آئے گا جو لوگوں کو بھربھر مال دے گا اور انہیں شمار تک نہیں کرے گا۔ جریری کہتے ہیں کہ میں نے ابونضرہ اور ابوعلی سے پوچھا کیا آپ کی رائے میں وہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز ہیں انہوں نے جواب دیا نہیں۔
Top