مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13918
حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ اسْتَأْذَنْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقُلْتُ أَنَا فَقَالَ أَنَا أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَ ذَلِكَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کے دروازے پر دستک دے کر اجازت طلب کی نبی ﷺ نے پوچھا کہ کون ہے میں نے کہا میں ہوں نبی ﷺ نے فرمایا کہ کیا میں میں لگا رکھی ہے گویا نبی ﷺ نے اسے ناپسند کیا۔
Top