مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14147
حَدَّثَنَا حَسَنٌ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ شَأْنِ ثَقِيفٍ إِذْ بَايَعَتْ فَقَالَ اشْتَرَطَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا صَدَقَةَ عَلَيْهَا وَلَا جِهَادَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے پوچھا کہ قبیلہ ثقیف نے کس طرح بیعت کی تھی؟ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ قبیلے نے نبی ﷺ سے یہ شرط لگائی تھی کہ ان پر صدقہ ہوگا اور نہ ہی جہاد۔
Top