مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14231
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ قَالَ جَابِرٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے ابوزبیر نے ہدی کے جانور پر سوار ہونے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم مجبور ہوجاؤ تو اس پر اچھے طریقے پر سوار ہوسکتے ہو تاآنکہ تمہیں کوئی دوسری سواری مل جائے۔
Top