مسند امام احمد - حضرت مالک بن ہبیرہ (رض) کی حدیث - 16127
قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ عَنْ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُؤْمِنٍ يَمُوتُ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ بَلَغُوا أَنْ يَكُونُوا ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُ قَالَ فَكَانَ مَالِكُ بْنُ هُبَيْرَةَ يَتَحَرَّى إِذَا قَلَّ أَهْلُ جَنَازَةٍ أَنْ يَجْعَلَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ
حضرت مالک بن ہبیرہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو بندہ مومن فوت ہوجائے اور مسلمانوں کی ایک جماعت جو تین صفوں کے برابر ہوجائے، اس کی نماز جنازہ پڑھ لے تو اس کی بخشش کردی جاتی ہے، راوی کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے اگر کسی موقع پر جنازے کے شرکا کم ہوتے تو حضرت مالک بن ہبیرہ اہتمام کے ساتھ انہیں تین صفوں میں تقسیم فرماتے تھے۔
Top