مسند امام احمد - حضرت عبدالرحمن بن ابزی خزاعی کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14825
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي الْفَجْرِ فَتَرَكَ آيَةً فَلَمَّا صَلَّى قَالَ أَفِي الْقَوْمِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ أُبَيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ نُسِخَتْ آيَةُ كَذَا وَكَذَا أَوْ نُسِّيتَهَا قَالَ نُسِّيتُهَا
حضرت عبدالرحمن بن ابزی خزاعی کی مرویات۔
حضرت عبدالرحمن بن ابزی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے دوران قرأت ایک آیت چھوٹ گئی نماز سے فارغ ہو کر نبی ﷺ نے پوچھا کہ کیا نمازیوں میں ابی بن کعب ہیں حضرت ابی بن کعب کہنے لگے یا رسول اللہ کیا فلاں آیت منسوخ ہوگئی یا آپ بھول گئے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا میں بھول گیا تھا۔
Top