مسند امام احمد - حضرت ابوجمعہ حبیب بن سباع (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16365
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ عَنْ أَبِي مُحَيْرِيزٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ رَجُلٍ مِنْ الصَّحَابَةِ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا جَيِّدًا تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا أَسْلَمْنَا مَعَكَ وَجَاهَدْنَا مَعَكَ قَالَ نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي
حضرت ابوجمعہ حبیب بن سباع ؓ کی حدیثیں
ابن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوجمعہ ؓ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی ﷺ سے سنی ہو، انہوں نے فرمایا اچھا، میں تمہیں عمدہ حدیث سناتا ہوں، ایک مرتبہ صبح کے کھانے میں ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ شریک تھے، ہمارے ساتھ حضرت ابوعبیدہ بن جراح ؓ بھی تھے، وہ کہنے لگے یا رسول اللہ! ﷺ کیا ہم سے بہتر بھی کوئی ہوگا؟ ہم نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور آپ کی معیت میں جہاد کیا؟ فرمایا ہاں! ایک قوم ہوگی جو تمہارے بعد آئے گی اور مجھ پر بن دیکھے ایمان لائے گی۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ان کی احادیث میں تکرار واقع ہوا ہے، اس لئے میں نے یہاں نہیں لکھیں۔ فائدہ: حضرت ابوثعلبہ ؓ کی مرویات ١٧٨٨٣ سے شروع ہوں گی، وہاں ملاحظہ فرمائیے۔
Top