حضرت رویفع بن ثاب انصاری ؓ کی حدیثیں
حضرت رویفع ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص محمد ﷺ پر درود بھیجے اور یوں کہے کہ ( اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ) اے اللہ قیامت کے دن اپنے یہاں انہیں باعزت مقام عطاء فرما، تو اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔