مسند امام احمد - حضرت رویفع بن ثاب انصاری (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 16389
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ قَالَ عَرَضَ مَسْلَمَةُ بْنُ مُخَلَّدٍ وَكَانَ أَمِيرًا عَلَى مِصْرَ عَلَى رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ أَنْ يُوَلِّيَهُ الْعُشُورَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ صَاحِبَ الْمَكْسِ فِي النَّارِ
حضرت رویفع بن ثاب انصاری ؓ کی حدیثیں
ابوالخیر کہتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد ؓ جو مصر کے گورنر تھے نے حضرت رویفع ؓ کو عشر وصول کرنے کا عہدہ دینے کی پیش کش کی تو وہ کہنے لگے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ٹیکس وصول کرنے والا جہنم میں ہوگا۔
Top