مسند امام احمد - حضرت ابن مسعدہ (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 16933
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَا أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعَدَةَ صَاحِبِ الْجَيْشِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ فَمَنْ فَاتَهُ رُكُوعِي أَدْرَكَهُ فِي بُطْءِ قِيَامِي وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ فِي بَطِيءِ قِيَامِي
حضرت ابن مسعدہ ؓ کی حدیث
حضرت ابن مسعدہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اب میرا جسم بھاری ہوگیا ہے، اس لئے جس شخص سے میرا رکوع فوت ہوجائے، وہ اسے میرے قیام کے درمیان وقفے میں پالے گا۔
Top