مسند امام احمد - حضرت ابوحازم (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 17590
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ وَأَنَا فِي الشَّمْسِ فَأَمَرَنِي فَحَوَّلْتُ إِلَى الظِّلِّ
حضرت ابوحازم ؓ کی حدیث
حضرت ابوحازم ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے وہ دھوپ ہی میں کھڑے ہوگئے نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھ کر حکم دیا اور وہ سایہ دار جگہ میں چلے گئے۔
Top