حضرت براء بن عازب ؓ کی مرویات
حضرت براء ؓ سے مروی ہے کہ کسی شخض نے نبی کریم ﷺ سے اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا وضو کرلیا کرو پھر اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا سوال پوچھا گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ان میں نماز نہ پڑھا کرو کیونکہ اونٹوں میں شیطان کا اثر ہوتا ہے پھر بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا سوال پوچھا گیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ان میں نماز پڑھ لیا کرو کیونکہ بکریاں برکت کا ذریعہ ہوتی ہیں۔