مسند امام احمد - نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکرم کے منادی کو سننے والے کی روایت۔ - 14888
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ مُنَادِيَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَتْ الصَّلَاةُ أَوْ حِينَ حَانَتْ الصَّلَاةُ أَوْ نَحْوَ هَذَا أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ لِمَطَرٍ كَانَ
عمروبن اوس کہتے ہیں کہ مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک منادی کی پکار سننے والے نے بتایا کہ جب نماز کا وقت قریب ہوا اور بارش مسلسل ہوتی رہی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعلان کروایا کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو۔
Top