مسند امام احمد - حضرت صنابحی احمسی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 18307
قَالَ قُرِئَ عَلَى سُفْيَانَ وَأَنَا شَاهِدٌ سَمِعْتُ مَعْمَرًا يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ قَالَ جُرِحَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ عَنْ رَحْلِهِ قُلْتُ وَأَنَا غُلَامٌ مَنْ يَدُلُّ عَلَى رَحْلِ خَالِدٍ فَأَتَاهُ وَهُوَ مَجْرُوحٌ فَجَلَسَ عِنْدَهُ
حضرت صنابحی احمسی ؓ کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر ؓ کہتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر حضرت خالد بن ولید ؓ زخمی ہوگئے تھے میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ مسلمانوں کے درمیان " جو کہ جنگ سے واپس آرہے تھے چلتے جارہے ہیں اور فرماتے جارہے ہیں کہ خالد بن ولید کے خیمے کا پتہ کون بتائے گا؟ اس طرح نبی کریم ﷺ ان کے پاس پہنچے اور ان کے قریب جا کر بیٹھ گئے۔
Top