مسند امام احمد - حضرت جابراحمسی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 18318
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ قَرْعًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذَا قَالَ هَذَا قَرْعٌ نُكَثِّرُ بِهِ طَعَامَنَا
حضرت جابراحمسی ؓ کی حدیثیں
حضرت جابراحمسی ؓ سے مروی ہے کہ میں ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ کے یہاں کدو تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کے ذریعے ہم اپنا کھانا بڑھالیتے ہیں۔
Top