مسند امام احمد - ابوالملیح کی اپنے والد صاحب سے روایتیں۔ - حدیث نمبر 6831
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ جَبْرِ بْنِ عَبِيدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَعَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ الْهِنْدِ فَإِنْ اسْتُشْهِدْتُ كُنْتُ مِنْ خَيْرِ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ رَجَعْتُ فَأَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْمُحَرَّرُ
حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہم سے غزوہ ہندوستان کا وعدہ فرما رکھا ہے۔ اگر میں اس جہاد میں شرکت کرسکا اور شہید ہوگیا تو میرا شمار بہترین شہداء میں ہوگا اور اگر میں زندہ واپس آگیا تو میں نار جہنم سے آزاد ابوہریرہ ہوں گا۔
Top