حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
عبدالرحمن اصم کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت انس ؓ سے نماز میں تکبیر کا حکم پوچھا تو میں نے انہیں یہ جواب دیتے ہوئے سنا کہ انسان جب رکوع سجدہ کرے، سجدے سے سر اٹھائے اور دو رکعتوں کے درمیان کھڑا ہو تو تکبیر کہے، حکیم نے ان سے پوچھا کہ آپ کو یہ حدیث کس کے حوالے سے یاد ہے؟ انہوں نے فرمایا نبی ﷺ اور حضرات ابوبکر و عمر ؓ کے حوالے سے، پھر وہ خاموش ہوگئے، حکیم نے ان سے پوچھا کہ حضرت عثمان ؓ کے حوالے سے بھی؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں!