مسند امام احمد - موضوع موجود نہیں - حدیث نمبر 22729
مسنگ
موضوع موجود نہیں
حضرت عمروبن مرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں پانچوں نمازیں پڑھتاہوں زکوٰۃ ادا کرتا ہوں ماہ رمضان کے روزے رکھتا ہوں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص ان اعمال پر ثابت قدم رہتے ہوئے فوت ہوگا وہ قیامت کے دن انبیاء کرام (علیہم السلام) صدیقین ؓ اور شہداء رحمتہ اللہ علیہم کے ساتھ اس طرح ہوگا یہ کہہ کر نبی کریم ﷺ نے اپنی انگلی کو کھڑا کر کے اشارہ کیا تاوقتیکہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرے۔
Top