مسند امام احمد - وہ حدیثیں جو سلیمان بن صرد (رض) نے حضرت ابی (رض) سے نقل کی ہیں۔ - حدیث نمبر 20228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَكَانِيُّ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَانِي مَلَكَانِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ أَقْرِئْهُ قَالَ عَلَى كَمْ قَالَ حَرْفٍ قَالَ زِدْهُ قَالَ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ
وہ حدیثیں جو سلیمان بن صرد ؓ نے حضرت ابی ؓ سے نقل کی ہیں۔
حضرت سلیمان بن صرد ؓ سے بحوالہ ابی بن کعب ؓ مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) اور میکائیل (علیہ السلام) آئے تھے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا کہ قرآن کریم کو ایک حرف پر پڑھئے حضرت میکائیل (علیہ السلام) نے کہا کہ آپ ان سے اضافے کی درخواست کیجئے یہاں تک کہ سات حروف تک پہنچ گئے۔
Top