حضرت اشعث بن قیس کندی ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیالے وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا اللہ اس سے ناراض ہوگا۔ اور اس کی تصدیق میں اللہ نے یہ آیت آخر تک نازل فرمائی کہ " جو لوگ اللہ کے وعدے اور اپنی قسم کو معمولی سی قیمت کے عوض بیچ دیتے ہیں۔۔۔ اس کے بعد حضرت اشعث ؓ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے پوچھا کہ آج حضرت ابن مسعود ؓ نے تم سے کون سی حدیث بیان کی؟ میں نے انہیں بتادیا وہ کہنے لگے کہ یہ آیت میرے ہی متعلق نازل ہوئی تھی۔