حضرت معاذ بن جبل ؓ کی مرویات
حضرت معاذ ؓ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی کریم ﷺ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے فرمایا اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ اللہ کی قسم! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں نبی کریم ﷺ نے فرمایا معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی فرض نماز کے بعد اس دعاء کو مت چھوڑنا " اے اللہ! اپنے ذکر شکر اور بہترین عبادت پر میری مدد فرما "۔