ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
ابو حسان کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کو بتایا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا نحوست عورت، گھر اور سواری کے جانور میں ہوتی ہے تو وہ سخت غصے میں آئیں، پھر اس آدمی نے کہا کہ اس کا ایک حصہ آسمان کی طرف اڑ جاتا ہے اور ایک حصہ زمین پر رہ جاتا ہے، ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے فرمایا کہ اس سے تو اہل جاہلیت بد شگونی لیا کرتے تھے ( اسلام نے ایسی چیزوں کو بےاصل قرار دیا ہے)