حضرت ابوقتادہ انصاری ؓ کی مرویات
حضرت ابو قتادہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے ایک گورخر کا شکار کیا جب وہ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچے تو اس کے متعلق سوال کیا نبی کریم ﷺ حالت احرام تھے انہوں نے فرمایا کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ بچا ہے؟ پھر نبی کریم ﷺ نے اسے تناول فرمایا یا لوگوں کو کھانے کی اجازت دے دی۔