حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب خواتین تم سے مسجدوں میں جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں مساجد کے حصے سے مت روکا کرو یہ سن کر حضرت ابن عمر ؓ کا بیٹابلال کہنے لگا کہ ہم تو انہیں روکیں گے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ میں تم سے نبی کریم ﷺ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تم کہہ رہے ہو کہ ہم انہیں ضرور روکیں گے؟