حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
عبداللہ بن بابی المکی (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کے پہلو میں نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر انہوں نے میری ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا کیا میں تمہیں تحیۃ الصلوٰۃ نہ سکھاؤں جیسے نبی کریم ﷺ ہمیں سکھاتے تھے؟ یہ کہہ کر انہوں نے میرے سامنے تشہد کے وہ کلمات پڑھے جو حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے مروی ہیں۔