مسند امام احمد - حضرت ابوالطفیل عامربن واثلہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 22683
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدٍ الرَّاسِبِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُبُوَّةَ بَعْدِي إِلَّا الْمُبَشِّرَاتِ قَالَ قِيلَ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ أَوْ قَالَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ
حضرت ابوالطفیل عامربن واثلہ ؓ کی حدیثیں
حضرت ابوالطفیل ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بعد نبوت تو نہیں ہوگی البتہ " مبشرات " ہوں گے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ! " مبشرات " سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اچھے خواب۔
Top