حضرت ابوالطفیل عامربن واثلہ ؓ کی حدیثیں
جریری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوالطفیل ؓ کے ہمراہ طواف کر رہا تھا کہ وہ کہنے لگے اب نبی کریم ﷺ کی زیارت کرنے والا میرے علاوہ کوئی شخص باقی نہیں بچا میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں میں نے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ کا حلیہ کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا رنگ گورا خوبصورت اور جسم معتدل تھا۔