سنن النسائی - امامت کے متعلق احادیث - حدیث نمبر 802
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ قَدْ صَنَعَتْهُ لَهُ فَأَكَلَ مِنْهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ لَكُمْقَالَ أَنَسٌ:‏‏‏‏ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ انْصَرَفَ.
اگر تین اشخاص اور ایک عورت ہو تو کس طرح کھڑے ہوں؟
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہ کو کھانے پر مدعو کیا جسے انہوں نے آپ کے لیے تیار کیا تھا، تو آپ نے اس میں سے کچھ کھایا، پھر فرمایا: اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں ، انس ؓ کہتے ہیں: تو میں اٹھ کر اپنی ایک چٹائی کی طرف بڑھا جو کافی دنوں سے پڑی رہنے کی وجہ سے کالی ہوگئی تھی، میں نے اس پر پانی چھڑکا، اور اسے آپ کے پاس لا کر بچھایا تو آپ کھڑے ہوئے، اور میں نے اور ایک یتیم نے آپ کے پیچھے صف باندھی، اور بڑھیا ہمارے پیچھے تھی، آپ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی پھر واپس تشریف لے گئے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة ٢٠ (٣٨٠)، الأذان ١٦١ (٨٦٠)، صحیح مسلم/المساجد ٤٨ (٦٥٨)، سنن ابی داود/الصلاة ٧١ (٦١٢)، سنن الترمذی/الصلاة ٥٩ (٢٣٤)، (تحفة الأشراف: ١٩٧)، موطا امام مالک/السفر ٩ (٣١)، مسند احمد ٣/١٣١، ١٤٩، ١٦٤، سنن الدارمی/الصلاة ٦١ (١٣٢٤) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 801
It was narrated from Anas bin Malik (RA) (RA), that his grandmother Mulaikah invited the Messenger of Allah ﷺ to come and eat some food that she had prepared for him. Then he said: "Get up and I will lead you in prayer." Anas (RA) said: "So I got up and brought a reed mat of ours that had turned black from long use, and spreaded some water on it. The Messenger of Allah ﷺ stood and the orphan and I stood in a row behind him, and the old woman stood behind us, and he led us in praying two Rakahs, then he left".
Top