سنن النسائی - امامت کے متعلق احادیث - حدیث نمبر 859
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ قَالَ:‏‏‏‏ عَلَيَّ بِهِمَا فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَاقَالَا:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ:‏‏‏‏ فَلَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ.
جو شخص نماز فجر تنہا ادا کرچکا ہو پھر جماعت ہو تو نماز دوبارہ پڑھ لے
یزید بن اسود عامری ؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد خیف میں رسول اللہ کے ساتھ فجر کی نماز میں موجود تھا، جب آپ اپنی نماز پوری کرچکے تو آپ نے دیکھا کہ لوگوں کے آخر میں دو آدمی ہیں جنہوں نے آپ کے ساتھ نماز نہیں پڑھی ہے، آپ نے فرمایا: ان دونوں کو میرے پاس لاؤ، چناچہ ان دونوں کو لایا گیا، ان کے مونڈھے (گھبراہٹ سے) کانپ رہے تھے وہ گھبرائے ہوئے تھے، آپ نے پوچھا: تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟ تو ان دونوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ چکے ہیں، آپ نے فرمایا: ایسا نہ کرو، جب تم اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ چکو، پھر مسجد میں آؤ جہاں جماعت ہو رہی ہو تو تم ان کے ساتھ دوبارہ نماز پڑھ لیا کرو، یہ تمہارے لیے نفل (سنت) ہوجائے گی ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ٥٧ (٥٧٥، ٥٧٦)، سنن الترمذی/الصلاة ٤٩ (٢١٩)، (تحفة الأشراف: ١١٨٢٢)، مسند احمد ٤/١٦٠، ١٦١، سنن الدارمی/الصلاة ٩٧ (١٤٠٧) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: جو تم دونوں نے امام کے ساتھ پڑھی ہے یا جو تم نے ڈیرے میں پڑھی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 858
Jabir bin Yazid bin Al-Aswad Al Amir told us that his father said: "I attended Fajr prayer with the Messenger of Allah ﷺ in Masjid Al Khaif. When he finished praying, he saw two men at the back of the people who had not prayed with him. He said: Bring them here. So they were brought to him, trembling. He said: What kept you from praying with us? They said: O Messenger of Allah ﷺ we has already prayed in our lodgings. He said: Do not do that. If you have already prayed in your lodgings, then you come to a Masjid in which there is a congregation, then pray with them, and it will be a voluntary prayer for you".
Top