سنن النسائی - خرید و فروخت کے مسائل و احکام - حدیث نمبر 4496
أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ تَمِيمٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ،‏‏‏‏ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي حَازِمٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّلَقِّي،‏‏‏‏ وَأَنْ يَبِيعَ مُهَاجِرٌ لِلْأَعْرَابِيِّ،‏‏‏‏ وَعَنِ التَّصْرِيَةِ،‏‏‏‏ وَالنَّجْشِ،‏‏‏‏ وَأَنْ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ،‏‏‏‏ وَأَنْ تَسْأَلَ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا.
مقیم کا دیہاتی کے لئے مال فروخت کرنا ممنوع ہے
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے باہر نکل کر سامان خریدنے سے، مہاجر (شہری) کو دیہاتی کا مال بیچنے سے ١ ؎، جانوروں کے تھن میں قیمت بڑھانے کے مقصد سے دودھ چھوڑنے سے، خود خریدنا مقصود نہ ہو لیکن دوسرے کو ٹھگانے کے لیے بڑھ بڑھ کر قیمت لگانے سے اور اپنے بھائی کے مول پر بھاؤ بڑھانے سے اور اپنی سوکن ٢ ؎ کے لیے طلاق کا مطالبہ کرنے سے منع فرمایا۔
تخریج دارالدعوہ: الشروط ٨ (٢٧٢٣)، ١١(٢٧٢٧)، النکاح ٥٣ (٥١٥٢)، القدر ٤ (٦٦٠١)، صحیح مسلم/النکاح ٦ (١٤١٣)، البیوع ٤ (١٥١٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٤١١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: تلقی (شہر سے باہر جا کر بازار آنے والے تاجر کا مال خریدنے) میں نیز دیہات سے شہر کے بازار میں مال لانے والے سے بازار سے پہلے ہی مال خرید لینے میں اس طرح کے دونوں تاجروں نیز شہر کے عام باشندوں کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے اس طرح کی خریداری سے منع کردیا گیا ہے تاجر کا نقصان اس طرح ہوسکتا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بازار میں سامان کا بھاؤ زیادہ ہو اور تاجر کا نقصان ہوجائے اور شہر کے باشندوں کا نقصان اس طرح ہوگا کہ درمیان میں ایک اور واسطہ ہوجانے کے سبب سامان کا بھاؤ زیادہ ہوجائے۔ ٢ ؎: یعنی ہونے والی سوکن، اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنی کسی بیوی کی موجودگی میں کسی دوسری عورت کو نکاح کا پیغام دے تو وہ عورت اس سے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دینے کی شرط رکھے، یہ ممنوع ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4491
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade meeting (the traders on the way) a Muhajhir selling for a Bedouin, keeping the milk in the udder of an animal (so as to increase its price), artificially inflating prices, a man to urge the cancellation of sale already agreed upon and a woman to ask that her sister (in faith) be divorced.
Top