سنن النسائی - زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ - حدیث نمبر 5287
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُمْ سَأَلُوا أَنَسًا عَنْ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ مِنْ فِضَّةٍ،‏‏‏‏ وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ الْيُسْرَى الْخِنْصَرَ.
کونسی انگلی میں انگوٹھی پہنے؟
ثابت بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے انس ؓ سے رسول اللہ کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا، تو وہ بولے: گویا میں آپ کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں، پھر انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلی انگلی کو بلند کیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ٣٩ (٦٤٠)، اللباس ١٦ (٢٠٩٥)، (تحفة الٔاشراف: ٣٣٣)، مسند احمد (٣/٢٧٦) (صحیح) (انس رضی الله عنہ سے یمین اور یسار یعنی دائیں اور بائیں ہاتھ دونوں میں انگوٹھی پہنے کا ذکر آیا ہے، جس کے بارے میں احادیث کی صحت کے بعد یہ کہنا پڑے گا کہ کبھی دائیں ہاتھ میں پہنے دیکھا اور کبھی بائیں میں، اور بعض اہل علم کے یہاں بائیں میں پہنے والی حدیث راجح اور محفوظ ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: الإرواء ٣/٢٩٨، ٣٠٢، وتراجع الالبانی ١٥٩ )
وضاحت: ١ ؎: یعنی یہ بتار ہے تھے کہ آپ ﷺ انگوٹھی چھنگلی انگلی میں پہنتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5285
Thabit narrated that : They asked Anas about the ring of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he said: "It is as if I can see the shining of his silver ring, and he raised his left little finger.
Top