Sunan An Nasai 3951صحیح
زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
قَالَ: حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ. تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ.
جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔ محمد بن مسلم طائفی نے حماد کی متابعت کی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٥١٨) ، مسند احمد (٣/٣٣٨، ٣٨٩) (صحیح) (اس کے راوی ” عارم محمد بن الفضل “ آخری عمر میں مختلط ہوگئے تھے، اور امام نسائی نے ان سے اختلاط کے بعد روایت لی تھی، لیکن سابقہ متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے )
وضاحت : ١ ؎: یہاں بھی کرایہ پر دینے سے مراد زمین کے بعض حصوں کی پیداوار کے بدلے کرایہ پر دینا ہے، نہ کہ روپیہ پیسے، یا سونا چاندی کے بدلے، جو کہ اجماعی طور پر جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح الإسناد
It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade leasing land. Muhammad bin Muslim At-Ta’ifI followed him up (in narrating it).