سنن النسائی - عیدین سے متعلقہ احادیث کی کتاب - حدیث نمبر 1582
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الشَّعْبِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْبَرَاءِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ،‏‏‏‏ ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَنَسَكَ نُسُكَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ نَسَكَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَتِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ،‏‏‏‏ فَقَالَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ وَاللَّهِ لَقَدْ نَسَكْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ عَرَفْتُ أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ فَأَكَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَهْلِي وَجِيرَانِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ تِلْكَ شَاةُ لَحْمٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ فَإِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَهَلْ تُجْزِي عَنِّي ؟ قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ وَلَنْ تُجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ.
امام کا دوران خطبہ صدقہ دینے کی تلقین کرنا
براء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے قربانی کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا، پھر فرمایا: جس نے ہماری (طرح) نماز پڑھی، اور ہماری طرح قربانی کی تو اس نے قربانی کو پا لیا، اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کردی، تو وہ گوشت کی بکری ہے ١ ؎ تو ابوبردہ بن نیار ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قسم اللہ کی! میں نے تو نماز کے لیے نکلنے سے پہلے ہی ذبح کردیا، میں نے سمجھا کہ آج کا دن کھانے پینے کا دن ہے، اس لیے میں نے جلدی کردی، چناچہ میں نے (خود) کھایا، اور اپنے گھر والوں کو اور پڑوسیوں کو بھی کھلایا، تو رسول اللہ نے فرمایا: یہ تو گوشت کی بکری ہوئی (اب قربانی کے طور پر دوسری کرو) تو انہوں نے کہا: میرے پاس ایک سال کا ایک دنبہ ہے، جو گوشت کی دو بکریوں سے (بھی) اچھا ہے، تو کیا وہ میری طرف سے کافی ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ہاں، مگر تمہارے بعد وہ کسی کے لیے کافی نہیں ہوگا ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ١٥٦٤ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی یہ قربانی کے لیے نہیں بلکہ صرف کھانے کے لیے ذبح کی گئی بکری ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1581
It was narrated that Al-Bara said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) addressed us on the day of An-Nahr after the prayer, then he said: Whoever prays and offers the sacrifice as we do, his ritual is complete, and whoever offers the sacrifice before the prayer, that is just ordinary meat. Abu Burdah bin Niyar said: O Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), by Allah, we offered the sacrifice before I came out to the prayer, because I knew that today is the day of eating and drinking, so I hastened to do it and I ate of it and fed it to my family and neighbors. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: That is just a sheep for meat. He said: I have a jadhaah that is better than two meaty sheep, will that be sufficient (as a sacrifice) for me? He said: Yes, but it will not be sufficient for anyone after you."
Top