Sunan An Nasai 716صحیح
مسجد کے اندر اشعار پڑھنے کے ممنوع ہونے کا بیان
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنْ تَنَاشُدِ الْأَشْعَارِ فِي الْمَسْجِدِ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مسجد میں اشعار پڑھنے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الصلاة ٢٢٠ (١٠٧٩) ، سنن الترمذی/الصلاة ١٢٤ (٣٢٢) ، سنن ابن ماجہ/المساجد ٥ (٧٤٩) ، مسند احمد ٢/١٧٩، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة ٦٦ (برقم : ١٧٣) ، (تحفة الأشراف : ٨٧٩٦) (حسن )
وضاحت : ١ ؎: مسجد میں فحش اور مخرب اخلاق اشعار پڑھنا ممنوع ہے، رہے ایسے اشعار جو توحید اور اتباع سنت ﷺ وغیرہ اصلاحی مضامین پر مشتمل ہوں تو ان کے پڑھنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں، جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔
قال الشيخ الألباني : حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 715
It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, from his grandfather, that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade reciting poetry in the Masjid.