Sunan An Nasai 731صحیح
جس وقت مسجد کے اندر داخل ہو تو مسجد میں بیٹھنے سے قبل دو رکعت ادا کرے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ.
ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیئے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الصلاة ٦٠ (٤٤٤) ، التھجد ٢٥ (١١٦٣) ، صحیح مسلم/المسافرین ١١ (٧١٤) ، سنن ابی داود/الصلاة ١٩ (٤٦٧) ، سنن الترمذی/الصلاة ١١٩ (٣١٦) ، سنن ابن ماجہ/إقامة ٥٧ (١٠١٣) ، (تحفة الأشراف : ١٢١٢٣) ، موطا امام مالک/السفر ١٨ (٥٧) ، مسند احمد ٥/٢٩٥، ٢٩٦، ٣٠٣، ٣٠٥، ٣١١، سنن الدارمی/الصلاة ١١٤ (١٤٣٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 730
It was narrated from Abu Qatadah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "When any one of you enters the Masjid, let him pray two Rakahs before he sits down".