سنن النسائی - نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث - حدیث نمبر 1062
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَقَطَ مِنْ فَرَسٍ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ يَعُودُونَهُ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ.
مقتدی جس وقت رکوع سے سر اٹھائے تو اس وقت کیا کہنا چاہئے؟
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم گھوڑے سے اپنے داہنے پہلو پر گرپڑے، تو لوگ آپ کی عیادت کرنے آپ کے پاس آئے کہ (اسی دوران) نماز کا وقت ہوگیا، (تو آپ نے انہیں نماز پڑھائی) جب آپ نے نماز پوری کرلی تو فرمایا: امام بنایا ہی اس لیے گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، تو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ، اور جب وہ سمع اللہ لمن حمده کہے، تو تم ربنا ولک الحمد کہو ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ٧٩٥، (تحفة الأشراف: ١٤٨٥) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس حدیث میں اس بات کی دلیل نہیں کہ مقتدی اور امام دونوں سمع اللہ لمن حمدہ نہ کہیں جیسا کہ اس میں اس بات کی دلیل نہیں کہ امام اور مقتدی دونوں سمع اللہ لمن حمدہ کہیں کیونکہ یہ حدیث اس بات کے بیان کے لیے نہیں آئی ہے کہ اس موقع پر امام یا مقتدی کیا کہیں بلکہ اس حدیث کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ مقتدی ربنا لک الحمد امام کی سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد پڑھے، اس بات کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ نبی اکرم ﷺ امام ہونے کے باوجود ربنا لک الحمد کہتے تھے، اسی طرح آپ ﷺ کی حدیث صلّوا کما رأیتمونی اصلي کا عموم بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ مقتدی بھی امام کی طرح سمع اللہ لمن حمدہ کہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1061
It was narrated from Anas (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) fell from a horse onto his right side, and they entered upon him to visit him. The time for prayer came, and when he had finished praying he said: "The Imam is appointed to be followed, so when he bows, then bow, and when he stands up, then stand up, and when he says: Sami Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him) then say: Rabbana wa lakal-hamd (Our Lord, and to You be the praise)".
Top