Sunan An Nasai 1072صحیح
نماز فجر میں دعائے قنوت پڑھنا
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ سُئِلَهَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ: نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَهُ قَالَ: بَعْدَ الرُّكُوعِ.
ابن سیرین سے روایت ہے کہ انس بن مالک (رض) سے پوچھا گیا، کیا رسول اللہ ﷺ نے نماز فجر میں قنوت پڑھی ہے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ! (پڑھی ہے) پھر ان سے پوچھا گیا، رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد ؟ رکوع کے بعد ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوتر ٧ (١٠٠١) ، صحیح مسلم/المساجد ٥٤ (٦٧٧) مختصراً ، سنن ابی داود/الصلاة ٣٤٥ (١٤٤٤) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٢٠ (١١٨٤) ، مسند احمد ٣/١١٣، سنن الدارمی/الصلاة ٢١٦ (١٦٤٠) ، (تحفة الأشراف : ١٤٥٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اور رکوع سے پہلے کی بھی روایت موجود ہے جیسا کہ ابن ماجہ (حدیث رقم : ١١٨٣ ) میں نقنت قبل الرکوع وبعدہ کے الفاظ آئے ہیں اور اس کی سند قوی ہے۔ گویا دونوں طرح جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1071
It was narrated that Anas bin Malik (RA) was asked: "Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say the Qunut in Subh prayer"? He said: "Yes". He was asked: "Was that before bowing or after"? He said: "After bowing".