سنن النسائی - نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث - حدیث نمبر 917
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلّ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي سورة الحجر آية 87 قَالَ:‏‏‏‏ السَّبْعُ الطُّوَلُ.
تفسیر آیت کریمہ"ولقد آتیناک سبعا من المثانی والقرآن العظیم سے آخر تک
عبداللہ بن عباس ؓ سے اللہ عزوجل کے قول: سبعا من المثاني کی تفسیر میں مروی ہے کہ اس سے مراد سات لمبی سورتیں ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ٥٥٩٠) (حسن) (سند میں شریک القاضی ضعیف اور ابو اسحاق سبیعی مدلس اور مختلط ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن لغیرہ ہے، اور اصل حدیث صحیح ہے کماتقدم، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: ٥/٢٠٠، رقم: ١٣١٢) اور مشہور حسن کے نسخے میں ضعیف لکھا ہے اور حوالہ صحیح ابی داود کا ہے تو یہ کہا جائے گا کہ اس کی سند میں ضعف ہے اور اصل حدیث صحیح ہے ۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 916
It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: Concerning the words of Allah, the Mighty and Sublime: "Seven of Al-Mathani (seven repeatedly-recited): "The seven long ones".
Top