سنن الترمذی - آداب اور اجازت لینے کا بیان - حدیث نمبر 2738
حدیث نمبر: 2738
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَضْرَمِيٌّ مَوْلَى آلِ الْجَارُودِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلًا عَطَسَ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ ابْنُ عُمَرَ:‏‏‏‏ وَأَنَا أَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَيْسَ هَكَذَا عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَنَا، ‏‏‏‏‏‏أَنْ نَقُولَ:‏‏‏‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ.
جب چھینک آئے تو کیا کہے
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر ؓ کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے کہا «الحمدللہ والسلام علی رسول اللہ» یعنی تمام تعریف اللہ کے لیے ہے اور سلام ہے رسول اللہ پر۔ ابن عمر ؓ نے کہا: کہنے کو تو میں بھی «الحمدللہ والسلام علی رسول اللہ» کہہ سکتا ہوں ١ ؎ لیکن اس طرح کہنا رسول اللہ نے ہمیں نہیں سکھلایا ہے۔ آپ نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم «الحمد لله علی كل حال» ہر حال میں سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، کہیں ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث غریب ہے، ٢ - ہم اسے صرف زیاد بن ربیع کی روایت سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٧٦٤٨) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: یعنی دوسرے مقامات پر ایسا کہا کرتا ہوں لیکن اس کا یوں کہنے کا یہ مقام نہیں ہے، بلکہ اس جگہ اللہ کے رسول نے ہمیں «الحمد لله علی كل حال» کہنے کا حکم دیا ہے۔ ٢ ؎: صحیح بخاری (کتاب الادب باب ١٢٦ ) میں ابوہریرہ ؓ کی روایت میں صرف «الحمد لله» کا ذکر ہے، حافظ ابن حجر نے متعدد طرق سے یہ ثابت کیا ہے کہ حمد و ثنا کے جو بھی الفاظ اس بابت ثابت ہیں کہے جاسکتے ہیں جیسے «الحمد لله رب العالمين» کا اضافہ بھی ثابت ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، المشکاة (4744)، الإرواء (3 / 245)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2738
Nafi reported that a man sneezed in the presence of Sayyidina Ibn Umar (RA) and said, “al hamdulillah was salaamu ala rasulillah”. He said, “And I said “al-hamdu lillah wassalat ala rasulillah”. But, Allah’s Messenger ﷺ did not teach us in this way. He taught us to say “al hamdulillah ala kulli haal” (praise belongs to Allah in all circumstances).”
Top