سنن الترمذی - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 1013
حدیث نمبر: 1013
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ يَسْعَى وَنَحْنُ حَوْلَهُ وَهُوَ يَتَوَقَّصُ بِهِ .
جنازے کے پیچھے سواری پر سوار ہو کر جانے کی اجازت
جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم کے ساتھ ابودحداح کے جنازے میں تھے، آپ لوٹتے وقت ایک گھوڑے پر سوار تھے جو تیز چل رہا تھا، ہم اس کے اردگرد تھے اور وہ آپ کو لے کر اچھلتے ہوئے چل رہا تھا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز ٢٨ (٩٦٥)، سنن ابی داود/ الجنائز ٤٨ (٣١٧٨)، مسند احمد (٥/٩٠) (تحفة الأشراف: ٢١٨٠) (صحیح) وأخرجہ: سنن النسائی/الجنائز ٩٥ (٢٠٢٨) من غیر ہذا الوجہ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الأحكام (75)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1013
Simak ibn Harb reported having heard Sayyidina Jabir ibn Samurah (RA) say, “We were with the Prophet ﷺ in the funeral of Ibn Dahdah, and he was on horseback and it was at a running pace. We were around him. He drove it at a small pace.” [Ahmed20877, Muslim 965, Abu Dawud 3178, Nisai 2022]
Top