سنن الترمذی - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 987
حدیث نمبر: 987
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ الصَّبْرُ فِي الصَّدْمَةِ الْأُولَى . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
صبر وہی ہے جو صدمہ کے شروع میں ہو
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: صبر وہی ہے جو پہلے صدمے کے وقت ہو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥٥ (١٥٩٦) (تحفة الأشراف: ٨٤٨) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: مطلب یہ ہے کہ صدمے کا پہلا جھٹکا جب دل پر لگتا ہے اس وقت آدمی صبر کرے اور بےصبری کا مظاہرہ، اپنے اعمال و حرکات سے نہ کرے تو یہی صبر کامل ہے جس پر اجر مترتب ہوتا ہے، بعد میں تو ہر کسی کو چار و ناچار صبر آ ہی جاتا ہے۔
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 987
Sayyidina Anas reported that Allah’s Messenger said, “Patience is at the beginning of the shock.” [Ahmed12319, Bukhari 1302, Muslim 926, Abu Dawud 3124, Nisai 1865] --------------------------------------------------------------------------------
Top