سنن الترمذی - جنت کی صفات کا بیان - حدیث نمبر 2532
حدیث نمبر: 2532
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْعِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ لَوْ أَنَّ الْعَالَمِينَ اجْتَمَعُوا فِي إِحْدَاهُنَّ لَوَسِعَتْهُمْ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
جنت کے درجات کے متعلق
ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: جنت میں سو درجے ہیں، اگر سارے جہاں کے لوگ ایک ہی درجہ میں اکٹھے ہوجائیں تو یہ ان سب کے لیے کافی ہوگا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٤٠٥٣) (ضعیف) (سند میں ابن لھیعہ اور دراج ابو السمح ضعیف راوی ہیں )
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشکاة (5633)، الضعيفة (1886) // ضعيف الجامع الصغير (1901) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2532
Sayyidina Abu Sa’eed (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “There are a hundred ranks in paradise. If the universe was enclosed in one of these it would encompass the universe."
Top