سنن الترمذی - جنت کی صفات کا بیان - حدیث نمبر 2559
حدیث نمبر: 2559
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَثَابِتٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
اس بارے میں کہ جنت شدائد سے جبکہ جہنم خواہشات سے پر ہے
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنة ١ (٢٨٢٢) (تحفة الأشراف: ٣٢٩، و ٦١٥)، و مسند احمد (٣/١٥٣، ٢٥٤، ٢٨٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے جیسے ایک مثال: سخت سردیوں میں نماز فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے، مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی، اور آنکھ یا شرمگاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے، مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2559
Sayyidina Ans (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said,"Paradise is surrounded by hardships while Hell is surrounded by passions.”
Top