سنن الترمذی - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 1669
حدیث نمبر: 1669
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ الْفِلَسْطِينِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَيْسَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى اللهِ مِنْ قَطْرَتَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَثَرَيْنِ:‏‏‏‏ قَطْرَةٌ مِنْ دُمُوعٍ فِي خَشْيَةِ اللهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَطْرَةُ دَمٍ تُهَرَاقُ فِي سَبِيلِ اللهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَّا الْأَثَرَانِ:‏‏‏‏ فَأَثَرٌ فِي سَبِيلِ اللهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَثَرٌ فِي فَرِيضَةٍ مِنْ فَرَائِضِ اللهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانیوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہے: آنسو کا ایک قطرہ جو اللہ کے خوف کی وجہ سے نکلے اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہے، دو نشانیوں میں سے ایک نشانی وہ ہے جو اللہ کی راہ میں لگے اور دوسری نشانی وہ ہے جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فریضہ کی ادائیگی کی حالت میں لگے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٤٩٠٦) (حسن )
قال الشيخ الألباني: حسن، المشکاة (3837)، التعليق الرغيب (2 / 180)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1669
Sayyidina Abu Umamah reported that the Prophet ﷺ said, “Nothing is dearer to Allah than two drops and two marks. A drop of tears from fear of Allah, and a drop of blood shed in Allah’s path. As for the two marks, one is what a man may get in jihad (through a wound, etc) and the other on discharging one of the obligatory duties.”
Top