سنن الترمذی - حج کا بیان - حدیث نمبر 887
حدیث نمبر: 887
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى بِجَمْعٍ، ‏‏‏‏‏‏فَجَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِإِقَامَةٍ ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ هَذَا فِي هَذَا الْمَكَانِ.
مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کو جمع کرنا
عبداللہ بن مالک کہتے ہیں کہ ابن عمر ؓ نے مزدلفہ میں نماز پڑھی اور ایک اقامت سے مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں ایک ساتھ ملا کر پڑھیں اور کہا: میں نے رسول اللہ کو اس جگہ پر ایسے ہی کرتے دیکھا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الحج ٦٥ (١٩٢٩) (تحفة الأشراف: ٧٢٨٥) (صحیح) (ہر صلاة کے لیے الگ الگ اقامت کے ذکر کے ساتھ یہ حدیث صحیح ہے/ دیکھئے اگلی روایت)
وضاحت: ١ ؎: اس کے برخلاف جابر ؓ کی ایک روایت صحیح مسلم میں ہے کہ آپ نے ایک اذان اور دو تکبیروں سے دونوں نمازیں ادا کیں اور یہی راجح ہے، «واللہ اعلم»۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1682 - 1690)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 887
Abdullah ibn Maalik said that Sayyidina Ibn Umar (RA) led the salah at Muzdalifah, combining two prayers with one iqamah. He said, “I had seen Allah’s Messenger ﷺ do like this at this place.” [Ahmed5287, Muslim 1288, Abu Dawud 1932, Nisai 3026]
Top