سنن الترمذی - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 1292
حدیث نمبر: 1292
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَخْطُبْ بَعْضُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ بَعْضٍ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَسَمُرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَسُومُ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ ، ‏‏‏‏‏‏وَمَعْنَى الْبَيْعِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ هُوَ السَّوْمُ.
اس بارے میں کہ اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرنا منع ہے
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: تم میں سے کوئی دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے ١ ؎ اور نہ کوئی کسی کے شادی کے پیغام پر پیغام دے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابوہریرہ اور سمرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣ - نبی اکرم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا آدمی اپنے بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ کرے۔ ٤ - اور بعض اہل علم کے نزدیک نبی اکرم سے مروی اس حدیث میں بیع سے مراد بھاؤ تاؤ اور مول تول ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح ٤٥ (٥١٤٢)، صحیح مسلم/النکاح ٦ (١٤١٢)، والبیوع ١٤١٢)، سنن ابی داود/ النکاح ١٨ (٢٠٨١)، سنن النسائی/النکاح ٢٠ (٣٢٤٠)، و ٢١ (٣٢٤٥)، والبیوع ٢٠ (٤٥٠٧)، سنن ابن ماجہ/النکاح ١٠ (١٨٦٧)، (تحفة الأشراف: ٨٢٨٤)، و مسند احمد (٢/١٢٢، ١٢٤، ١٢٦، ١٣٠، ١٤٢، ١٥٣)، سنن الدارمی/النکاح ٧ (٢٢٢٢)، والبیوع ٣٣ (٢٦٠٩) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: دوسرے کی بیع پر بیع کی صورت یہ ہے، بیع ہوجانے کے بعد مدت خیار کے اندر کوئی آ کر یہ کہے کہ تو یہ بیع فسخ کر دے تو میں تجھ کو اس سے عمدہ چیز اس سے کم قیمت پر دیتا ہوں کہ اس طرح کہنا جائز نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1868 - 2171)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1292
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that the Prophet ﷺ said, ‘None of you must sell at a lower price what is offered by another. And none of you must propose marriage to a woman when another has done so.” [Bukhari 2139, Muslim 3436, Nisai 4510, Ibn e Majah 2171, Ahmed 4531] --------------------------------------------------------------------------------
Top