مسند امام احمد - حضرت ابولہ بن عبدالمنذر کی حدیث۔ - حدیث نمبر 690
حدیث نمبر: 287
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِيِّ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَكَانَ إِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ، ‏‏‏‏‏‏وَبِهِ يَقُولُ:‏‏‏‏ إِسْحَاق وَبَعْضُ أَصْحَابِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَالِكٌ يُكْنَى أَبَا سُلَيْمَانَ.
سجدے سے کیسے اٹھا جائے
ابواسحاق مالک بن حویرث لیثی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم کو نماز پڑھتے دیکھا، آپ کی نماز اس طرح سے تھی کہ جب آپ طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت تک نہیں اٹھتے جب تک کہ آپ اچھی طرح بیٹھ نہ جاتے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- مالک بن حویرث کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ اور یہی اسحاق بن راہویہ اور ہمارے بعض اصحاب بھی کہتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ٤٥ (٦٧٧)، و ١٢٧ (٨٠٣)، و ١٤٢ (٨٢٣)، و ١٤٣ (٨٢٤)، سنن ابی داود/ الصلاة ١٨٢ (٨٤٢، ٨٤٣، ٨٤٤)، ( تحفة الأشراف: ١١١٨٣) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: اس بیٹھک کا نام جلسہ استراحت ہے، یہ حدیث جلسہ استراحت کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے، جو لوگ جلسہ استراحت کی سنت کے قائل نہیں ہیں انہوں نے اس حدیث کی مختلف تاویلیں کی ہیں، لیکن یہ ایسی تاویلات ہیں جو قطعاً لائق التفات نہیں، نیز قدموں کے سہارے بغیر بیٹھے اٹھنے کی حدیث ضعیف ہے جو آگے آرہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2 / 82 - 83)، صفة الصلاة // 136 //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 287
Top