سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3390
حدیث نمبر: 3390
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمْسَى قَالَ:‏‏‏‏ أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏أُرَاهُ قَالَ فِيهَا:‏‏‏‏ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ:‏‏‏‏ ذَلِكَ أَيْضًا أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ لَمْ يَرْفَعْهُ.
صبح اور شام کی دعائے متعلق
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ جب شام ہوتی تو نبی اکرم کہتے «أمسينا وأمسی الملک لله والحمد لله ولا إله إلا اللہ وحده لا شريك له أراه قال فيها له الملک وله الحمد وهو علی كل شيء قدير أسألک خير ما في هذه الليلة وخير ما بعدها وأعوذ بک من شر هذه الليلة وشر ما بعدها وأعوذ بک من الکسل وسوء الکبر وأعوذ بک من عذاب النار وعذاب القبر» ہم نے شام کی اور ساری بادشاہی نے شام کی اللہ کے حکم سے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ وحدہ لاشریک لہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس رات میں جو خیر ہے، اس کا میں طالب ہوں، اور رات کے بعد کی بھی جو بھلائی ہے اس کا بھی میں خواہاں ہوں، اور اس رات کی برائی اور رات کے بعد کی بھی برائی سے میں پناہ مانگتا ہوں، اور پناہ مانگتا ہوں میں سستی اور کاہلی سے، اور پناہ مانگتا ہوں بوڑھا پے کی تکلیف سے، اور پناہ مانگتا ہوں آگ کے عذاب سے اور پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے ، اور جب صبح ہوتی تو اس وقت بھی یہی دعا پڑھتے، تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ «أمسينا» کی جگہ «أصبحنا» اور «أمسی» کی جگہ «أصبح» کہتے «وأصبح الملک لله والحمد لله» صبح کی ہم نے، اور صبح کی ساری بادشاہی نے، اور ساری تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے، شعبہ نے یہ حدیث اسی سند سے ابن مسعود سے روایت کی ہے، اور اسے مرفوعاً روایت نہیں کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٨ (٢٧٢٣)، سنن ابی داود/ الأدب ١١٠ (٥٠٧١) (تحفة الأشراف: ٩٣٨٦) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3390
Sayyidina Abdullah (RA) reported that the Prophet ﷺ used to make thissupplication in the evening: “We have come to the evening and all the universe has come to the evening. And all praise belongs to Allah. There is no God but Allah, He is Alone and has no partner. (The narrator thought that he also prayed:) To Him belongs the dominion and to Him belongs praise, and He is over all things Able. I ask you for the good of this night and the good of that which is after it. And I seek refuge in you from the evil of this night and the evil of that which is after it. And I seek refuge in you from sloth and evil of old age. And I seek refuge in you from punishment in the grave.” When itwas morning, he prayed in the same way but instead of evening, he said morning: “We have come to the morning and all the uriverse has come to the morning. And praise belongs to Allah.” [Ahmed 4192, Muslim 2723, Abu Dawud 5071, Nisai 23] --------------------------------------------------------------------------------
Top